نئی دہلی،5جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جے ڈی یو سیکرٹری جنرل پون ورما نے اتوار کو پارٹی صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے سی اے اے-این پی آر-این آرسی منصوبہ بندی کو واضح طور پر مسترد کرنے کی درخواست کی اور الزام لگایا کہ یہ ہندوستان کے تنوع اور غیر ضروری سماجی بدامنی کو پیدا کرنے کا ناپاک ایجنڈا ہے۔کمار کو لکھے کھلے خط میں ورما نے بہار کے نائب وزیر اعلی اور بی جے پی لیڈر سشیل مودی کے یکطرفہ اعلان پر حیرت ظاہر کی کہ ریاست میں 15 مئی سے 28 مئی کے درمیان قومی آبادی رجسٹر کا کام ہوگا جبکہ نتیش کمار قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوامی طور پر دیے گئے اپنے خیالات اور طویل چلے آ رہے سیکولر نقطہ نظر کو دیکھتے ہوئے کیا میں آپ سے درخواست کر سکتا ہوں کہ آپ سی اے اے-این پی آر-این آرسی منصوبہ بندی کے خلاف نظریاتی موقف لیں اور ہندوستان کو بانٹنے اور غیر ضروری سماجی بدامنی پیدا کرنے کے کے ناپاک ایجنڈا کو مسترد کریں۔ ورما نے خط میں کہاکہ اس سلسلے میں آپ کاواضح عوامی بیان ہندوستان کے خیال کو محفوظ کرنے اور مضبوطی دینے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہوگا،میں جانتا ہوں کہ آپ خود مصروف عمل ہیں۔ایک مختصر وقت کے سیاسی فائدے کے لئے اصول کی سیاست کو قربان نہیں کیا جا سکتا۔ اپنے خط میں ورما نے کہا کہ سی اے اے-این آرسی کا مشترکہ طور ہندو مسلمانوں کو اشتراک اور سماجی عدم استحکام پیدا کرنے کی براہِ راست کوشش ہے۔جے ڈی یو لیڈر پارلیمنٹ میں شہریت (ترمیمی) بل کی حمایت کرنے کے پارٹی کے فیصلے کے ناقد رہے ہیں جو اب دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد قانون بن گیا ہے۔قانون کی مخالفت میں ملک کے مختلف حصوں میں مظاہرے ہوئے ہیں۔جے ڈی یو کے نائب صدر پرشانت کشور نے بھی سی اے اے کی مخالفت میں آواز اٹھائی ہے۔